ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پولیس اور عوام میں دوستانہ تعلقات وقت کی اہم ضروری : آئی۔جی۔ پی ۔سیمنتا کمار

پولیس اور عوام میں دوستانہ تعلقات وقت کی اہم ضروری : آئی۔جی۔ پی ۔سیمنتا کمار

Wed, 03 Aug 2016 15:21:03  SO Admin   S.O. News Service

چنتامنی:3 ؍جولائی(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)آج چنتامنی شہر کے تعلق پنچایتی ہال میں محکمہ پولیس کے جانب سے شہر و تعلقہ کے تمام عمائدین کو جمع کرکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں عوام کو شکایتیں کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔

عوام ودیگر مختلف تنظیموں کے کارکن نے آئی۔جی۔پی۔کو شکایت کی کہ چنتامنی حلقہ میں مٹکہ ،سود ، جسم فروشی ،کاکاروبار عروج پر اس پر قابو پانے میں محکمہ پولیس بھی ناکام ہے۔ شہر میں کئی لوگ میٹر بڈی کے نام پر عوام کو سود دے رہے ہیں ۔جس سے کئی گھر بے گھر ہوگئیں ہیں شہر کے اکثر جگہوں میں مٹکہ کا دھندا رائس پولنگ وٖغیرہ کا دھندا گھروں میں بھی چل رہا ہے محکمہ پولیس اس کا پتہ لگانے میں بالکل ناکام ہے

شہر میں سگنل لائٹس ہونے کے باجود ٹرافک کنٹرول نہیں پارہی ہے شہر کے چیلور روڈ،کولار روڈ گجانہ سرکل وغیرہ میں پرائیویٹ بسوں والیں بسوں کو گھنٹے گھنٹے روک دیتے ہیں جس سے ٹرافک کا مسئلہ بڑھ رہا ہے ۔

دن دہاڑے پیدل جارہی خواتین کے گلوں سے منگل سوتر چھین کر لیجانا دیہی علاقوں میں غیر قانونی طور پر شراب فروخت چوری کے واقعات ہر ہمیشہ چنتامنی حلقے میں پیش آرہے ہیں ایسے اکثر و بیشتر وارادت شہر بھر میں پیش آرہے ہیں ان سب مسائل کے پیش آنے کی اہم وجہ شہر میں پولیس اہلکاروں کے کمی کے سبب ہے اس لئے فوری یہاں پولیس اہلکاروں کو اضافہ کیاجائے۔

عوام نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے اکثر میڈیکلوں میں نشیلی چیزوں کو فروخت کیاجارہا ہے اس پر فوراََ پابندی لگاکر نشیلی چیز فروخت کرنے والے میڈیکل پر قانونی کارروائی کی جائے شہر کے اکثر محلوں میں چوری سے گانجہ شراب فروخت ہورہا ہے جبکہ چنتامنی ٹاون میں ٹرافک پولیس تھانہ خواتین کے لئے علیحدہ پولیس تھانہ اور مرغ ملہ اور کیوار ہوبلی میں پولیس تھانہ قائم کیاجائے۔

تمام کے شکایتوں کو سننے کے بعد آئی جی پی سیمنتا کمار سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چکبالاپور ضلع کے تمام تعلقہ جات میں محکمہ پولیس کی کمی ہے اس کمی کو بہت ہی جلد پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور چنتامنی ٹاون میں ٹرافک پولیس تھانہ قائم کرنے کے لئے حکومت کو میمورنڈم بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی عام آدمی کو غنڈوں کی فہرست میں داخل کردینا اُتنا آسان مرحلہ نہیں ہے قانون کسی بھی افسر کو اس بات کا اجازت نہیں دیتا کہ وہ اپنی مرضی سے کسی فرد کو اس غنڈوں کے لسٹ میں داخل کردے اس معاملے میں کئی مراحل سے گزر نا پڑتا ہے کسی فرد کے نام کے اندراج پر پولیس پر اعلیٰ افسران بھی تحقیق کرتے ہیں اور اس فرد کے بارے میں جانکاری حاصل کی جاتی ہے بے قصور پر کسی طرح الزام عائد کردینے کا اختیار کسی افسر کو حاصل نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر اور گاؤں کے مسائل کو سلجھانا ہی سب سے بڑی خدمتِ انسانی ہے اس سے بڑھ کرکوئی انسانی خدمت نہیں ہے ۔عوام کو چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھیں عنقریب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر گاؤں میں محکمہ پولیس کے طرف سے بیداری پروگرامس منعقد کئے جائینگے۔

اس موقع پر چکبالاپور ضلع ایس۔پی۔چائترا کماری،ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی،سرکل انسپکٹر ہنومنتپا،سب انسپکٹر لیاقت اللہ،بلدیہ صدر اے۔آر۔انور پاشاہ،ضلع پنچایت رُکن اسکول سبا رریڈی،ضلع پنچایتی رُکن شیونا،کملما،سید مالک،گرام پنچایت رکن ہادیگرہ عنایت اللہ، سابق تعلق پنچایت رُکن رُکن سلطان شریف،کونسلر شاہ عرف نثار،جامع مسجد اڈھاک کمیٹی کے رُکن شیخ صادق رضوی،الحاج انصر خان،سمیت کئی تنظیموں کے کارکن وغیرہ موجود تھیں۔


Share: